مفتی غلام یزدانی صدر جمعیت علماء بیدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الماس فاؤنڈیشن بیدرکی جانب سے ایک غیر اقامتی دینی درسگاہ جامعۃ الحسنات Jamiatul Hasanat Bidar کے نام سے چلائی جا رہی ہے جس میں تقریبا سو سے زائد لڑکیاں دینی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جہاں خصوصی تربیت کے ساتھ فنی تعلیم بھی دی جا رہی ہے۔ Religious and Technical Education in Bidar
تعلیم یافتہ لڑکیوں کے لئے خصوصی تین سالہ عالم کورس میں لڑکیاں تین سال مکمل ہونے پر اس قابل ہوتی ہیں کہ وہ عربی عبارت کا ترجمہ کر سکتی ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے اس بیچ کے تین سال ہونے کو ہے ان بچیوں کو دیگر احادیث کی کتابوں کے ساتھ ابن ماجہ شریف بھی پڑھائی جاتی ہے۔ ابن ماجہ شریف حدیث کی ایک اہم کتاب ہے جس کے مکمل ہونے پر معروف علمائے کرام نے بچیوں کو ابن ماجہ کی آخری حدیث کا درس دیا۔