ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں بہمنی فاؤنڈیشن قلعہ گلبرگہ کے زیر اہتمام 8 وان جشن رحمت العالمینﷺ کے موقع پر مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایوارڈ سےنوازا گیا۔Bahmani Foudation Organises Award Ceremony in Gulbarga
اس موقع پرسید علی الحسینی علی بابا کو شعبہ تعلیم اور کھیل کود کوفروغ دینے کے اعتراف میں شان گلبرگہ، ایوارڈ ڈاکٹر شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سجاد ہ نشین بارگاہ شیخ دکن کے ہاتھوں پیش کیاگیا، ان کے علاوہ دیگر شعبوں میں بہتریں خدمات انجام دینے والے شخصیات کو بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، اور گلبرگہ انمول رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس دوان قرات، اذان، نعت خوانی، تقریر، تحریر کوئز مقابلے جات میں کامیاب اسکول کالج طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سجادہ نشیں بارگاہ شیخ دکن کہا کہ بہمنی فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال جشن رحمت العالمینﷺ کے موقع پر شہر میں مختلف شعبوں میں خدمت انجام دینے والے شخصیات کی نشاندہی کر تے ہوئے انکی خدمات کی ستائش کر تے ہوئے ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے،اس طرح کے ایواڈ خدمات گار افراد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،اور ابھی ان فراد کی ذمہ داریاں میں اضافہ بھی ہوتا ہے ۔انسان ہوکر انسانیت کے کام آنا ہی انسانیت ہے۔
مزید پڑھیں:Interfaith National Solidarity Meeting: گلبرگہ میں بین مذہبی اجلاس کا انعقاد، قومی یکجہتی کو فروغ دینے پر زور
انہوں نے کہا کہ آج ہم سب سیرت نبیﷺ کے تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کریں،ہمیں چاہئے کہ برائیوں چھوڑ کر کے اچھائی کی طرف توجہ دیں۔