اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں پانچویں سیرت النبی مقابلہ جات پروگرام کا انعقاد کیا گیا

گلبرگہ میں پانچویں سیرت النبی مقابلہ جات پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء و طالبات کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔ Fifth Siratun Nabi Program in Gulbarga

Fifth Siratun Nabi Program in Gulbarga
گلبرگہ میں پانچویں سیرت النبی مقابلہ جات پروگرام کا انعقاد کیا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2023, 3:30 PM IST

گلبرگہ میں پانچویں سیرت النبی مقابلہ جات پروگرام کا انعقاد کیا گیا

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اسٹڈی اینڈ ریسرچ سینٹر کرناٹک میں، آل انڈیا ملی کونسل‌ و مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی پانچویں مرتبہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم انعامی مقابلہ جات 3 دسمبر 2023 سے لیکر 10 دسمبر تک گلبرگہ میں منعقد کیا گیا۔ جس میں حسن قرات، حفظ احادیث، نعت خوانی، قرآن کوئز، سیرت کوئز، تحریری وتقریری مقابلہ منعقد کئے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے چھٹوے دن میں قرآن کوئز تحریری مقابلہ منعقد ہوا، جہاں کثیر تعداد میں طلباء وطالبات نے حصہ لیا، اس موقع پر ڈاکٹر اصغر چلبل چیرمن سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کمیٹی کے صدر نے بتایا کہ ہر سال کی اس سال بھی مقابلہ جات کو منعقد کیا گیا ہے، جس کا مقصد سیرت النبی کے پیغام اور فکر کو طلباء نوجوانوں میں اجاگر کرانے کے لیے کرایا جاتا ہے۔

غور طلب ہو کہ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیئرمین سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اسٹڈی اینڈ ریسرچ سینٹر کرناٹک، چیئرمین سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کی نگرانی میں طلباء و طالبات کے لیے چار سالوں سے سیرت النبی انعامی مقابلہ جات منعقد کراتے آرہے ہیں۔ 10 دسمبر کو اس مقابلہ جات کا ساتواں دن ہوگا، جس میں سیرت پر تحریری مقابلہ رکھا گیا ہے۔جس میں طلباء وطالبات کو سیرت کے حوالے سے سوالات کا پرچہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ یہ تحریری مقابلہ ابجیکٹیو سوالات پر مبنی ہوگا، جہاں طلبہ کو چار آپشن میں سے صحیح آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا، سوال نامہ کو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں بنایا گیا ہے، تاکہ اردو اور انگریزی دونوں زبان کے طلبہ کو اس مقابلے میں حصہ لینے کا موقعہ مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details