قومی دارالحکومت دہلی سے متصل شہر نوئیڈا سیکٹر 63 میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے اس قدر شدت اختیار کر لی تھی کہ آس پاس کی دوسری کمپنیز میں بھی اس کے پھیل جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔
کیمیکل فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی اتنا ہی نہیں بلکہ کیمیائی فیکٹری کی وجہ سے ڈرم اور ڈبوں میں دھماکے شروع ہوگئے۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔
فائر بریگیڈ عملے نے آگ پر تقریباً دو گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد قابو پالیا۔ فی الحال آگ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے واضح رہے کہ اے 14 سیکٹر 63 میں واقع کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جہاں پرنٹنگ سیاہی بنانے کا کام ہوتا تھا جبکہ آتشزدگی کی وجہ سے بھاری نقصان کے تخمینہ کا امکان ہے۔
ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ وہاں ضرورت سے زیاد مقدار میں کیمیکل موجود تھا، جس کی وجہ سے آگ زیادہ پھیل گئی۔
آگ انتی بھیانک تھی کہ اس آگ کے دیگر کمپنیز میں پجیل جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم احاطے میں دو گاڑیاں بھی کھڑی تھیں انہیں بھی باہر نکال لیا گیا۔