بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں جو 15 اپریل تک جاری رہیں گے۔ بیدر ضلع کے اوراد، بسواکلیان، بھالکی بیدر، ہمناآباد علاقے میں یہ امتحانات منعقد ہوں گے۔ اوراد تعلقہ سے 3632 ، بسواکلیان سے 5581، بھالکی 4477، بیدر سے8090 ، ہمناآباد 6272 طلبہ و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سال بیدر ضلع میں دسویں جماعت کے امتحانات دینے والے طلبا و طالبات کی تعداد 28052 ہے ان طلباء و طالبات کے لئے ریگولر سنٹر101 اور پر ویٹ سنٹر 7 اس طرح سے 108 سنٹر بنائے گئے ہیں۔طلبا کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔
ضلع بیدر کے ڈی ڈی پی آئی سلیم پاشا نے کہا کہ امتحانات کو صاف اور شفاف اور نقل مکت کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے ہر سنٹر میں لگائے گئے ہیں دیہاتوں کے طلبا و طالبات کے لئے محکہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے مفت سفر کی سہولت رکھی ہے طلباوطالبات اپنے ہال ٹکٹ بتا کر بسوں میں سفر کر سکتے ہیں۔