ضلع یادگیر میں آج دسویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات منعقد ہوئے جن میں 4 ہزار 825 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
کرناٹک: دسویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز یادگیر میں جملہ 27 امتحانی مراکز بنائے گئے۔ شہر کے ایک سنٹر جونیئر کالج کی انچارج اناپورنا نے بتایا کہ اس سنٹر میں جملہ 120 طلباء و طالبات امتحانات لکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طلبا کو ماسک لگانے اور سنیٹائز کرنے کی تاکید کی جارہی ہے جبکہ سماجی فاصلہ کو برقرار رکھا جارہا ہے۔
محکمہ تعلیمات نے امتحان سنٹر میں داخل ہونے سے قبل طلبا کو اپنے ساتھ موبائیل فون نہ رکھنے کی سخت ہدایت دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یادگیر میں کل 4825 طلباء میں سے 4291 طلبا نے امتحانات میں شرکت کی جبکہ 534 طلباء غیر حاضر رہے