اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دسویں جماعت کے نتائج مایوس کن'

ریاست کرناٹک میں دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوا ہے جس میں ریاست بھر کی فہرست میں ضلع یادگیر آخری مقام پر رہا۔

By

Published : Aug 11, 2020, 5:00 PM IST

'Tenth grade results disappointing'
'دس ویں جماعت کے نتائج مایوس کن'

اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن شاخ یادگیر کے سٹی صدر اسلم شہنہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں ضلع یادگیر دسویں جماعت کے نتائج میں سب سے آخر میں رہا، یہ کافی افسوس کی بات ہے۔

'دسویں جماعت کے نتائج مایوس کن'

انہوں نے کہا کہ بہتر نتائج کے لئے اسکول انتظامیہ، طلبہ اور والدین کو تعلیم پر سخت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہتر نتائج کے لئے ہوشیار اور محنتی طلبا و طالبات کے ساتھ تعلیم میں کمزور طلبا و طالبات پر بھی سخت توجہ دینے کی ضرورت ہے، کمزور طلبہ کو زائد کلاس دے کر ان کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جب تک تعلیمی اعتبار سے کمزور طلبہ پر محنت نہیں کی جائے گی انہیں کامیابی کے لائق نہیں بنایا جاسکے گا تب تک تعلیمی نتائج میں بہتری نہیں آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details