ریاست بھر میں 8 لاکھ 48 ہزار 203 طلبہ امتحان دیں گے۔ جن کے لئے تین ہزار سے زائد امتحانی مرکز قائم کیے گئے ہیں ۔
کورونا کی وبا کے درمیان کرناٹک میں دسویں جماعت کے امتحانات کرناٹک میں دسویں جماعت کے امتحانات 4 جولائی تک جاری رہیں گے ۔گلبرگہ ضلع سے چالیس ہزار سے زاہد طلبہ امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں. ان کے لیے 136 امتحانی مرکز قائم کیے گئے ہیں۔
اس دوران یہاں کے بی بی رضا گرلس ہائی اسکول کے امتحانی مرکز کے چیف ماہجبن نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے ہدایت کے مطابق امتحانی مرکز میں پوری طرح سے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہے. جس کے لئے یہاں پر امتحان دینے والے طلبا کو امتحان مرکز میں امتحان کے وقت سے ڈھیڑ گھنٹہ پہلے بلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ کو پوری طرح تھرمل اسکینرین، سینیٹائزر اور ماسک لگا نے کی ہدایت دی گئی اور یہاں پر ایک کمرے میں کل 20 طلبہ کو بٹھا یا گیا پوری طرح سے سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے امتحان منعقد کی گئی ہے ۔یہاں پر حکومت کے جانب سے طلبہ کو مفت ماسک فراہم کیا جارہا ہے