اطلاعات کے مطابق یلاگی گاؤں میں پچھلے چند دنوں سے نل کے ذریعہ پینے کا پانی آلودہ آرا رہا تھا۔ اس آلودہ پانی پینے سے لوگ بیمار ہوئے ہیں۔
آلودہ پانی پینے سے دس افراد بیمار
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ کیمبھاوی کے یلاگی گاؤں کے دس افراد آلودہ پانی پینے سے بیمار پڑ گئے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کیمبھاوی میں شریک کروایا گیا۔ ان کی طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں بیجاپور ضلع ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
فوٹو
آلودہ پانی سے یلاگی گاؤن کے دس افراد کو دست،بدہضمی ،پیٹ میں درد کے پیش نظر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کیمبھاوی میں داخل کروایا گیا ،جہان ان کی مزید حالت بگڈنے کے باعث بیجاپور ضلع ہسپتال روانہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
گرام پنچایت کے عہدیداروں نے گاؤں کے لوگوں کے اس الزام کو غلط قرار دیا ہے ان کے مطابق گاؤں میں فروخت کی جارہی ہے نا قابل کھانے کی مچھلی کے استعمال سے لوگ بیمار ہوئے ہیں۔