اردو

urdu

ETV Bharat / state

اساتذہ آن لائن کے ساتھ بچوں کے گھر پہنچ کر بھی پڑھا رہے ہیں - درس و تدریس کی خدمات

کرناٹک کے ضلع ہاویری میں سرکاری و پرائمری اردو اسکول طلبہ کے لئے آن لائن کلاسز کے ساتھ اساتذہ گھر گھر جاکر تعلیم دے رہے ہیں۔

Teachers are teaching online and also at children's homes
اساتذہ آن لائن کے ساتھ بچوں کے گھر پہنچ کر بھی پڑھا رہے ہیں

By

Published : Sep 10, 2020, 6:28 PM IST

محکمہ تعلیم کی جانب سےکرناٹک کے ضلع ہاویری میں سرکاری و پرائمری اردو اسکول کے طلبہ کو اساتذہ کی جانب سے ودیا گما تعلیمی پروگرام کے تحت آن لائن کلاسز کے ساتھ گھر گھر پہنچ کر تعلیم دی جارہی ہے۔

اساتذہ آن لائن کے ساتھ بچوں کے گھر پہنچ کر بھی پڑھا رہے ہیں

اس موقع پر اردو ای سی او سکندر ملا نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول بند رہنے پر طلبہ کو ودیا گما پروگرام کے تحت اساتذہ تعلیمی نصاب تیار کر کے آن لائن اور گھر گھر جاکر کل پانچ طلبہ کو جمع کر درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اساتذہ آن لائن کے ساتھ بچوں کے گھر پہنچ کر بھی پڑھا رہے ہیں

انہوں نے بتایا کہ پچھلے چار مہینوں سے اسکول سے دور طلبہ میں تعلیم کے تئیں دلچسپی پیدا کی جارہی ہے۔ شام سات بجے سے طلبہ کے لیے آن لائن کلاس بھی شروع کی گئی ہے۔ جس میں بچوں کو روزانہ ہوم ورک بھی دیا جاتا ہے۔

اساتذہ آن لائن کے ساتھ بچوں کے گھر پہنچ کر بھی پڑھا رہے ہیں

اس دوران طلبہ کے والدین سے اپیل کے طور پر کہا گیا ہے کہ وہ روزانہ فون یا لیپ ٹاپ کے ذریعے بچوں کو آن لائن کلاس سے جوڑیں۔ ودیا گما تعلیمی پروگرام سے پچوں میں تعلیمی ذوق دیکھا جار ہا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ پروگرام کار آمد ثابت ہورہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details