بیدر:رکن اسمبلی بیدر جنوب ایم ایل اے شیلندر نے کہا کہ اساتذہ طلباء کو اچھی تعلیم اور صفائی ستھرائی کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے، طلباء کی صحت پر زیادہ توجہ دیں۔ سرکاری اسکولوں میں آنے والے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور بڑوں کا احترام بھی سکھایا جائے۔
انہوں نے بیدر جنوب حلقہ کے موگہ گاؤں کے گورنمنٹ سینئر پرائمری اسکول میں نئے تعمیر شدہ اسکول ہال کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ موگا گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ اسکول میں کمروں کی ضرورت ہے، اس لیے اب ایک کمرے کی عمارت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں اس اسکول کو مزید کمرے فراہم کیے جائیں گے۔
ایم ایل اے ڈاکٹر شیلیندر نے سرکاری کنڑ اور اردو میڈیم سینئر پرائمری اسکول کا دورہ کیا ٹیچر اور ساتھی اساتذہ سے اسکول میں تعلیم کے معیار، بچوں کو دیا جانے والا دودھ اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ پرائمری اسکول ایس ڈی ایم سی اسکول ڈولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی صدر اشوک نے ٹوائلٹ، کمپاؤنڈ اور دیگر مسائل کے بارے میں ایم ایل اے کو توجہ دلائی اور بتایا کہ اسکول کے بیشتر کمروں کی مرمت کر دی گئی ہے۔
Bidar School 'بچوں کو تعلیم کے ساتھ بڑوں کا احترام بھی سکھائیں' - بیدر کے اسکول کی نیوز
رکن اسمبلی بیدر جنوب ایم ایل اے شیلندر نے بیدر جنوب حلقہ کے موگا گاؤں کے گورنمنٹ سینئر پرائمری اسکول میں نئے تعمیر شدہ اسکول ہال کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ موگا گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ اسکول میں کمروں کی ضرورت ہے۔ اس لیے اب ایک کمرے کی عمارت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
Published : Oct 6, 2023, 11:20 AM IST
یہ بھی پڑھیں: اس سال بھی کلیان کرناٹک اتسو منایا جائے گا
مرمت شدہ کمروں کا معائنہ کرنے کے بعد ایم ایل اے نے پھر ایجوکیشن آفیسر سے پوچھا کہ اس اسکول سمیت تعلقہ میں کتنے اسکول کے کمروں کی مرمت کی گئی ہے۔ ایجوکیشن افیسر نے یقین دلایا کہ وہ جلد از جلد فہرست بنا کر معلومات دیں گے اور حکومت سے فنڈز کی منظوری سے متعلق بھی معلومات پہنچائیں گے۔ اس موقعے پر ناگا بھوشن، اے ای ای بھگوان سنگھ، پی ڈی او چندر شیکھر ریڈی، کنڑ میڈیم ہیڈ ٹیچر مہادیوی، اردو اسکول کے ہیڈ ٹیچر فیاض اللہ، ایس ڈی ایم سی کنڑ میڈیم اسکول کے صدر اشوک، اردو اسکول کے صدر اس کے علاوہ نند کمار کلکرنی، ناگپا، حسین، طاہرہ شرانو ، وجے ناتھ شیریکار، پربھو، رامچندر اور دیگر موجود تھے۔