ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں حکومت کی جانب سے ٹیکسی ڈرائیوروں میں پانچ ہزار روپے کی امدادی رقم تقسیم کی جا رہی ہے ۔ جس میں ہو رہی بد عنوانی کو لے کر آج ریاستی خانگی ٹیکسی ڈرائیوروں نے اسوسی ایشن کے ضلع صدر کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے احتجاج کیا ۔
بدعنوانی کو لے کر ٹیکسی ڈرائیوروں کا احتجاج - ڈرائیور اپنی زندگی بڑی مشکل سے گزار رہے ہیں
گلبرگہ شہر میں حکومت کی جانب سے ٹیکسی ڈرائیوروں میں پانچ ہزار روپے کی امدادی رقم تقسیم کی جا رہی ہے ۔ جس میں ہو رہی بد عنوانی کو لے کر آج ٹیکسی ڈرائیوروں نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے احتجاج کیا ۔

بدعنوانی کو لے کر ٹیکسی ڈرائیوروں کا احتجاج
اس موقع پر اسوسی ایشن کے صدر رکمنا اے ریڈی نے کہا کہ شہر میں کئی ٹیکسی ڈرائیور اپنی زندگی بڑی مشکل سے گزار رہے ہیں۔ پھر بھی حکومت کی جانب سے دی جانے والی امدادی رقم غریب ٹیکسی ڈرائیوروں تک نہیں پہنچ پارہی ہے.
اس لئے ضلع کمشنر سے مطالبہ ہے کہ حکومت کے جانب سے دی جانے والی امدادی رقم کو ڈرائیوروں تک پہنچایا جائے ۔