کناڈا سے تعلق رکھنے والے اردو کے معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر سید تقی عابدی نے کہا کہ 'فارسی کے بعد اردو سب سے اہم زبان ہے جس نے نعت گوئی کو ترقی دی۔
اردو زبان نے 'نعت' کو تقویت دی :تقی عابدی - language
ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں عالمی نعتیہ مشاعرہ و سیمینار منعقد کیا گیا۔
Taqi Abdi
ڈاکٹر تقی نے کہا کہ 'اس سیمینار کا اہم مقصد دنیا میں امن و امان اور محبت کا پیغام ہے۔ اور یہ پیغمبر اسلامؐ کی سیرت سے ہمیں سیکھنے کو ملتا ہے۔
اردو کے معروف ادیب میم نون سعید نے کہا کہ نعت صرف شاعری نہیں ہے، بلکہ سیرت نبوی کی عکاسی ہے جو ہمیں امن و محبت کا پیغام دیتی ہے۔