اردو

urdu

ETV Bharat / state

میجر قاسم سلیمانی کو خراج تحسین - کرناٹک نیوز

شہر کی مسجد عسکری میں انجمن امامیہ کی جانب سے شہدائے عراق کے نام مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، جہاں حال ہی میں عراق میں امریکہ کے حملے میں ہلاک ہوئے میجر جنرل قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مجلس عزا کا اہتمام
مجلس عزا کا اہتمام

By

Published : Jan 31, 2020, 8:18 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:09 PM IST

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر علی رضا نے بتایا کہ مرحوم میجر جنرل قاسم سلیمانی نے عالم اسلام کو متحد کرنے کے سلسلے میں کئی کوششیں کیں اور انہوں نے امریکہ و اسرائیل کی پیداکردہ عسکریت پسند تنظیم آئی ایس آئی ایس کے خاتمے میں بڑا رول ادا کیا۔

مجلس عزا کا اہتمام، دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر مرزا محمد اسماعیل نے سامعین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مسلمانوں کو چاہیے کہ میجر قاسم سلیمانی کی مثل وطن کی محبت میں ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار رہیں۔'

مجلس عزا کا اہتمام

اس موقع پر علماء کرام و دانشوران نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اشد ضروری ہے کہ عالم بھر میں تمام مسلمان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اتحاد کا مظاہرہ کریں کہ اس سے فسطائی و انسانی دشمن طاقتوں کو مات دی جاسکتی ہے۔

مجلس عزا کا اہتمام

اس مجلس میں علمائے کرام کے علاوہ شیعہ جماعت سے تعلق رکھنے والے کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details