گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں شیخ دکن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی تاج بابا ہیلتھ اینڈ مفت میڈیسن میگا کیمپ کا انعقاد شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن کی زیر نگرانی میں درگاہ شیخ روضہ جینئس اسکول میدان میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ریاستی میڈیکل ایجوکیشن وزیر نے میگا ہیلتھ کمیپ کا افتتاح کیا۔
اس موقعے پر انہیں نے کہا کہ اس طرح کے ہیلتھ کمیپ کے ذریعے غریب مزدور مریضوں کو اپنا علاج کروانے کے لئے سہولت فراہم ہوگی۔ شیخ دکن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تاج بابا ہیلتھ اینڈ مفت میڈیسن میگا کیمپ میں کثیر تعداد میں عوام شرکت کرکے اپنا چیک اپ کرا رہے ہیں۔ قابل تعریف ہے کہ اتنا بڑا ہیلتھ کمیپ منعقد کیاگیا ہے۔ جس میں پانچ ہزار افراد اس کیمپ میں آئے ہوئے ہیں۔ یہ ایک بڑی طبی خدمات ہے۔ جس کی انھوں نے ستائش کی۔ جن مریضوں کو آپریشن کی ضرورت ہے ان افراد کی سرجری کرانے کی سہولت فراہم کرائی گئی ہے۔