اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tahaffuze Masajid Meeting in Gulbarga: گلبرگہ میں مساجد کے تحفظ کے لئے میٹنگ - انجمن ہال میں اجلاس منعقد

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام کل اجماعتی اجلاس تحفظ مساجد Tahaffuz Masjid و ناموس رسالت عنوان پر جواجہ بندہ نواز ایوان اردو انجمن ہال Urdu Aanjuman Hall میں اجلاس منعقد کیا گیا۔

Tahaffuz Masjid Meeting : کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد
Tahaffuz Masjid Meeting : کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد

By

Published : Dec 12, 2021, 10:58 PM IST

اس موقع پر شہر کے اسلامی اسکالر اور سماجی ملی مذہبی رہنماؤں نے مساجد کے مسائل اور تحفظ Tahaffuze Masajidپر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے صدر عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ملک میں بابری مسجد کے فیصلے کے بعد فرقہ پرست تنظیموں کے حوصلے اور بلند ہوئے ہیں۔ آج ملک میں جگہ جگہ مساجد کے نام پر نفر ت کی بیج بونے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Tahaffuz Masjid Meeting : گلبرگہ میں مساجد کے تحفظ کے لئے میٹنگ

انہوں نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے۔ ملک میں مسلم بادشاہوں نے کسی بھی مندر کو توڑ کر مسجد تعمیر نہیں کی تھی۔ یہ صرف مسلمانوں کو بدنام کر نے کی سازش ہے۔ مذہب اسلام میں مساجد تعمیر کر نے کے لئے غیر قانونی زمین پر قبضہ نہیں کیا جاتا ہے۔ مسجد کے لئے حق اور جائز طریقے سے مسجد تعمیر کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام امن بھائی چارگی اور محبت کا پیغام دیتا ہے مگر آج ملک کے کئی مقامات پر مساجد کو شہید کر نے کی شازش کی جارہی ہے۔ اس لئے ملک کے مسلمان اپنے مساجد کے تحفظ کے لئے اپنے اپنے علاقوں کے مساجد کو آباد رکھی‍ں۔ مساجد کو قانونی طریقہ سے تعمیر کریں۔ خاص کر اپنے مساجد کو وقف بورڈ میں رجسٹرڈ کرایں۔

یہ بھی پڑھیں: امارت شرعیہ کی جانب سے ہفتہ برائے ترغیب تعلیم و تحفظ اردو کا اہتمام

اس موقع پر تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے نائب صدر حیدر علی باغبان نے کہا کہ تحفظ مساجد Tahaffuz Masjid وناموس رسالت منعقد کر نے کا مقصد عوام مساجد کی حفاظت کر نے اور مساجد آباد کر نے کے لئے مسلم نوجوانوں میں بیداری لانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ مسلمانوں میں مساجد کی حفاظت کرنے فکر پیدا ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details