بیدر: محمد نظام الدین ناظم سیمپوزیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہند، بیدر کے زیر اہتمام 8 اکتوبر 2023 بروز اتوار 11 بجے صبح رنگ مندر، بیدر میں ایک سمپوزیم بعنوان ”مساوات پر مبنی سماج کے علمبر دار حضرت محمد ﷺ“ اور ”ننا ارونا پروادی“ کتاب کی رونمائی کا پروگرام منعقد ہوگا۔ سمپوزیم کا افتتاح بدست رحیم خان وزیر میونسپل اڈمنسٹریشن و حج حکومت کرناٹک کریں گے۔ جب کہ اس کی صدارت اسحاق پتور سی اے منگلور فرمائیں گے۔ سمپوزیم میں اظہار خیال کرنے والے معزز مقررین میں ڈاکٹر سدرام صدر بسوا مہامنے ٹرسٹ بسواکلیان، وائس چانسلر بیدر یونیورسٹی بیدر، پروفیسر بی ایس برادر، پروفیسر پرمیشور، رجسٹرار بیدر یونیورسٹی بیدر، ڈاکٹر سُنیا کو ڈلیکر لکچرار کرناٹک کالج بیدر، مولوی محمد فہیم الدین رکن جماعت اسلامی ہند بیدر، کے نام شامل ہیں۔
ڈاکٹر رام چندر لکچرار بیدر یونیورسٹی بیدر کنڑ ا نعت شریف پیش کریں گے۔ کتاب کی رونمائی سریش چن شٹی صدر کنڑ اساہتیہ پریشد ضلع بیدر فرمائیں گے، جبکہ اس کتاب کا تعارف ڈاکٹر بسوا راج پرنسپل کرناٹک پی یو کالج، بیدر پیش کریں گے۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر عبدالقدیر صدر رابطہ ملت ضلع بیدر، ڈاکٹر سید حسام الدین عزیز صدر قاضی بیدر، مفتی محمد فیاض الدین نظامی امام و خطیب جامع مسجد بیدر، شیخ محمد مجیب الرحمن قاسمی وخطیب مسجدعلی بیدر، مولانا محمد مونس کرمانی صدر مجلس العلماء بیدر، سینٹ جوزف چرچ بیدر، گرونا تھ کنوینر سدبھا ؤنا منچ ضلع بیدر، کماری کویتا رکن اصلاح سمیتی ضلع بیدر، راجیندر کمار نائب صدر سرکاری ملازمین یونین کرناٹک شرکت کریں گے۔