بنگلور: ریاست کرناٹک کے شہر گلستان بنگلور میں 20 اگست 2022 کو سیدہ زینب ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 ویں سالانہ 'عظمت اہل بیت کانفرنس' منعقد کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ادارے کے چیئرمین محمد عتیق نے کہا کہ مذکورہ کانفرنس کا اصل مقصد ملت اسلامیہ میں دینی و دنیاوی تعلیم کو فروغ دینے کے علاوہ اہل بیت کا نظریہ اخوت و محبت کا فروغ اور انصاف کے لیے جدوجہد ہوگا۔ Ahl e Baith conference in Bengaluru
Ahl e Baith conference in Bengaluru بنگلور میں 10 ویں سالانہ عظمت اہل بیت کانفرنس کا اعلان - عظمت اہل بیت کانفرنس
بنگلور میں سیدہ زینب ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 ویں سالانہ عظمت اہل بیت کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ Ahl e Baith conference in Bengaluru
![Ahl e Baith conference in Bengaluru بنگلور میں 10 ویں سالانہ عظمت اہل بیت کانفرنس کا اعلان Etv Bharat](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-etvbharat-bw.jpeg)
Etv Bharat
بنگلور میں 10 ویں سالانہ عظمت اہل بیت کانفرنس کا اعلان
اس موقع پر ادارے کے جنرل سیکرٹری محمد اسماعیل نے بتایا کہ کانفرنس میں ملک بھر سے مشائخین و صوفیا اکرام شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر غربا و مساکین میں راشن و کپڑے تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Freedom Walk In Bengaluru یوم آزادی کے موقع پر فریڈم واک کا اہتمام