اردو

urdu

ETV Bharat / state

Syed Sarfaraz Hashmi joins JDS سید سرفراز ہاشمی کی جنتادل سیکولر میں شمولیت - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

سید ذوالفقار ہاشمی مرحوم کے بھائی ایڈووکیٹ سید سرفراز ہاشمی نے اپنے حامیوں کے ہمراہ جنتا دل ایس میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں کرنااٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کھنڈوا پہناکر پارٹی میں استقبال کیا۔ Syed Sarfaraz Hashmi joins JDS

Syed Sarfaraz Hashmi joins JDS
Syed Sarfaraz Hashmi joins JDS

By

Published : Sep 5, 2022, 7:21 AM IST

بیدر، کرناٹک:سید سرفراز ہاشمی ایڈووکیٹ بیدر نے ایچ ڈی کمار سوامی سابق ریاستی وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں پر جنتا دل سیکولر میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر سی ایم ابراہیم ریاستی صدر جنتال سیکولر، بنڈپا قاسم پور سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بیدر ساؤتھ، اور دیگر ریاستی و ضلع بیدر کے قدآور جنتادل کے قائدین بھی موجود تھے۔ ان تمام کی موجودگی میں سید سرفراز ہاشمی نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ جنتا دل میں شمولیت اختیار کی۔

سید سرفراز ہاشمی جنتادل سیکولر میں شامل ہوئے

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر ایچ ڈی کمار سوامی سابق ریاستی وزیر اعلیٰ اور سی ایم ابراہیم نے مرحوم قائد مجاہد قوم وملت سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی بیدر کو یاد کیا اور ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایڈووکیٹ سید سرفراز ہاشمی میں سید ذوالفقار ہاشمی نظر آتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سید سرفراز ہاشمی اپنے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ضلع بیدر کے پسماندہ عوام کو اوپر اٹھانے کے لیے بھر پور جدو جہد کریں گے۔

سید سرفراز ہاشمی ایڈووکیٹ کے ساتھ سینکڑوں نوجوانوں نے بھی جنتا دل ایس میں شمولیت اختیار کی۔ ان سبھی کو جنتادل ایس کا کھنڈوا پہنا کر جنتا دل ایس میں خیر مقدم کیا گیا۔ بیدر کا یہ وفد جب بنگلور پہونچا اس کی اطلاع جیسے ہی ایچ ڈی کمار سوامی کو ہوئی وہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے رام نگر میں موجود تھے۔ لیکن انہوں نے امدادی کام مختصر کرکے اس وفد کے استقبال کے لیے وہ بنگلور پہونچے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں گزشتہ روز سید سرفراز ہاشمی کی بنگلور روانگی کے موقع پر ان کی قیامگاہ سے ریلوے اسٹیشن تک ہزاروں حامیوں نے جلوس کی شکل میں شال و گلپوشی کرتے ہوئے بنگلور کے لیے انہیں وداع کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details