بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے بیجاپور کے دورے پر انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک کے صدرمولانا محمد نوح نے پارٹی کی قومی سطح پر ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا اور اس موقع پر سید عمران کو مسلم لیگ بیجاپور ضلع کے کنوینر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ بیجاپور کے تعلقہ جات میں انڈین یونین مسلم لیگ کی قومی ممبر سازی مہم چلانے کے سلسلہ میں رمولانا محمد نوح تفصیلی گفتگو کی ۔انہوںنے کہاکہ بہت سارے احباب نے اس بات کو یاد کیا کہ ایک زمانہ میں بیجاپور میں انڈین یونین مسلم لیگ بہت طاقتور تھی موجودہ حالات میں جبکہ فرقہ پرست طاقتیں سر اٹھا رہی ہیں بیجاپور میں انڈین یونین مسلم لیگ کے احیاء اور استحکام کو نہایت ضروری بتایا گیا۔
Indian Union Muslim League Bijapur سید عمران مسلم لیگ بیجاپور ضلع کے کنوینر نامزد
ضلع بیدر کے بیجاپور کے دورے پر انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک کے صدرمولانا محمد نوح نے پارٹی کی قومی سطح پر ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا اور اس موقع پر سید عمران کو مسلم لیگ بیجاپور ضلع کے کنوینر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔
Published : Oct 10, 2023, 5:32 PM IST
|Updated : Oct 12, 2023, 9:39 AM IST
یہ بھی پڑھیں:One Day Training Camp For Umrah بیدر میں ایک روزہ عمرہ تربیتی کیمپ
مولانا محمد نوح نے بیجاپور کی نہایت فعال و متحرک نوجوان شخصیت سید عمران لاٹھی استاد ساکن آثار محلہ بیجاپور کو بیجاپور ضلع کیلئے انڈین یونین مسلم لیگ کا کنوینر نامزد کرتے ہوئے انہیں بیجاپور شہر اور بیجاپور ضلع کے تعلقہ جات میں انڈین یونین مسلم لیگ کی قومی ممبر سازی مہم چلانے کی ذمہ داری سونپی اور اعلان کیا کہ ایک ماہ بعد انتخابات کے ذریعہ انڈین یونین مسلم لیگ ضلع بیجاپور کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔