صندل شریف Sandal Shareef حجرۂ مبارک جانشین حضرت سید عرفان علی شاہ قادری اعجازی المعروف سید عابد احمد سے نکل کر درگاہ حضرت سید فخر اللہ بادشاہ قادریؒ سے گشت کرتا ہوا آستانۂ درگاہ سید برہان الدین شاہ قادری پہنچا۔ بعد محفل سماع صندل مالی سید عرفان علی شاہ قادری کے ہاتھوں انجام پائی۔
اس موقع پر احاطہ درگاہ حضرت سید برہان الدین شاہ قادری میں ایک بین مذہبی اجلاس کا انعقاد An Inter-Religious Meeting Was held at the Shrine of Hazrat Syed Burhanuddin Shah Qadri عمل میں لایا۔ اس موقع پر راجہ وینکٹپا نائک، سوامی شیوا آچاریہ ہیرےمٹھ، فادر دیپک، مفتی عبدالقدیر اشاعتی امام و خطیب مسجد شیخ رنگم پیٹ، رمیش پولیس انسپکٹر شورا پور، دایند محکمہ پولیس، وینکٹیش، راجہ وینوگوپال، راج محمد کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنما اور معززین شہر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
ینگپا دوری نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور اس انتظامی کمیٹی کی جانب سے تمام مہمانوں کو شال پوشی وگل پوشی کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالقدیر اشاعتی نے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانے ہمیشہ سے ہی قومی یکجہتی کا مرکز Aastana Has Always Been a Center of National Unity رہے ہیں لیکن افسوس کہ آج ہم بزرگوں کی باتیں سننے سے گریز کر رہے ہیں جہاں امن شانتی ملتی ہے ان آستانوں میں جانے سے کترا رہے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہو رہا ہے کہ ہم آج ہر محاذ پر ناکام ہیں۔