ریاست کرناٹک میں رکشابندھن کے موقع پر جہاں راکھیوں کی بھرمار ہوتی ہے، وہیں مٹھائی کا کاروبار بھی عروج پر ہوتا ہے، مگر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کے تحت نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے پاس پیسے کی کمی اور ذہنی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رکشابندھن پر مٹھائی والے پریشان - رکشابندھن کا تہوار
رکشابندھن کے موقع پر راکھیوں کے ساتھ ساتھ مٹھائیوں کی دکانوں پر بھی لوگوں کا جم غفیر ہوتا ہے، لیکن رواں برس لاک ڈاؤن کی وجہ تاجر پریشان ہیں۔
لوگوں کو تہوار پر بھی خوشی میسر نہیں ہے، سماج میں خوشحالی لانے کے لیے ہر کاروبار کا چلنا نہایت ضروری ہے کیونکہ کاروبار چلے گا تو عوام کے پاس پیسہ آئے گا اور جب پیسہ آئے گا تو لوگوں کو تہوار منانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
ضلع یادگیر کے کرناٹک سویٹ ہاؤس کے سہیل نے بتایا کہ آج رکشابندھن کا تہوار ہونے کے باوجود مٹھائی کا کاروبار ٹھپ ہے، تہوار ہونے کے باوجود لوگ مٹھائی خریدنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں میں خوف ہے جس کی وجہ سے تہوار بھی پھیکے نظر آرہے ہیں۔