اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے پر سپریم کورٹ کا موقف مایوس کن - سی اے اے کے خلاف اسٹے دیناتھا. سوامی اگنی ویش

سوامی اگنی ویش نے سی اے اے کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی جانب سے متنازعہ قانون پر روک لگانے سے انکار پر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔

Swami Agnivesh file PIL against CAA
سی اے اے پر سپریم کورٹ کا موقف مایوس کن

By

Published : Jan 22, 2020, 5:26 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 12:20 AM IST

ای ٹی وی بھارت سے بھارت کرتے ہوئے سوامی اگنی ویش نے کہا کہ ملک بھر میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ عوام کی جانب سے اس پر روک لگانے کےلیے عرضی داخل کی گئی تھی جس پر عدالت نے روک لگانے سے انکار کردیا اور اس سلسلہ میں حکومت سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

سی اے اے پر سپریم کورٹ کا موقف مایوس کن

سپریم کورٹ نے آج سی اے اے معاملہ میں سماعت کرتے ہوئے حکومت کو 4 ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سوامی اگنی ویش نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کی جانب سے سی اے اے پر اسٹے لگایا جاتا تو بہتر ہوتا۔ انہوں نے امت شاہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ احتجاجیوں کی بات سننے کےلیے تیار نہیں ہے اور وہ اپنے موقف پر بضد ہیں۔

انہوں نے سی اے اے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج کر رہی خواتین قابل تعریف ہے جو آئین کو بچانا چاہتی ہیں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 12:20 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details