اردو

urdu

ETV Bharat / state

Swachh bharat abhiyan بیدر میں صفائی بیداری مارچ - گداگی گاؤں

بیدرضلع میں ضلع پنچایت اورمختلف سماجی اداروں کے اشتراک سے گداگی گاؤں میں سوچھتا بھارت ابھیان کا انعقاد کیا گیا۔ بیدر کے ڈپٹی کمشنر گوبندر ریڈی نے صفائی بیداری مہم کا افتتاح کیا۔Swachh Bharat Abhiyan

بیدر میں صفائی بیداری مارچ
بیدر میں صفائی بیداری مارچ

By

Published : Sep 24, 2022, 1:32 PM IST

بیدر:کرناٹک کےبیدرضلع میں ضلع پنچایت اور مختلف سماجی اداروں کے اشتراک سے گداگی گاؤں میں ایک سوچھتا ہی سیوا بیداری مارچ کا انعقاد کیا گیا۔بیدر کے ڈپٹی کمشنر گوبندر ریڈی نے صفائی بیداری مارچ کا افتتاح کیا۔Swachh Bharat Abhiyan In Bidar In Karnataka

بیدر میں صفائی بیداری مارچ

بیدر کے ڈپٹی کمشنر گویندر ریڈی نے کہا کہ ہر کسی کو اپنے اپنے گاؤں،قصبہ اور محلے کو پلاسٹک سے نجات دلانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔لوگوں کو اپنے اپنے گاوں کی صاف صفائی کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔

بیدر میں صفائی بیداری مارچ

ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم نے کہا کہ گاؤں میں اس قسم کے کیمپ کے انعقاد سے گاؤں کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے گاؤں کی صفائی کے بارے میں سب کو ایک پیغام پڑھ کر سنایا۔گدگی گاؤں کے ہنومان مندر، لکشمی مندر، چرچ، مسجد اور اسکول کی عمارتوں سمیت عوامی مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی ۔اسکول کے بچوں نے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے گلی گلی نعرہ بازی کی ۔نعرہ بازی کا مقصد لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔

بیدر میں صفائی بیداری مارچ

یہ بھی پڑھیں:Kerala Bandh پی ایف آئی کے کیرالہ بند کے دوران 170 گرفتار

ضلع پنچایت کے اسسٹنٹ پلاننگ آفیسر راج کمار نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دہا ، پروگرام آرگنائزر ویروپاکشی گدگی نے خیرمقدمی تقریر کی۔اس موقع پر ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کشورا بابو، گروناتھ کولورا، ضلع پنچایت چیف پلاننگ ڈائرکٹر جگن ناتھ مورتی، تعلقہ پنچایت کے ایگزیکٹیو آفیسرس مانیک پاٹل، ضلع پنچایت کے سابق صدر کشلاراؤ پاٹل، زرعی مارکیٹ کے صدر وجے کمار آنندے، کناڈا پروڈکشن کے صدر اور دیگر لوگ موجود تھے۔اس موقع پر ضلع صدر سریشا چنناشیٹی، ناگاشیٹی پاٹیلا، گرام پنچایت صدر ستیہ وتی راجکمار، نائب صدر سراج الدین، ممبران راجکمار شیریکارا، ماسی احمدا، مفیدا وردیا سوامی، ونود، پرکاش اور دیگر موجود تھے۔Swachh Bharat Abhiyan In Bidar In Karnataka

ABOUT THE AUTHOR

...view details