ریاستی وزیر برائے باغبانی و یادگیر ضلع نگران وزیر شنکر نے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے ڈورنلی گاؤں کا خصوصی دورہ کیا۔ اپنے اس دورہ کے دوران انہوں نے مذکورہ علاقہ میں چند ایام قبل ایک ہی کنبہ کے خودکشی کرنے والے چھ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
ریاستی وزیر برائے باغبانی شنکر نے کہا کہ 'گزشتہ ہفتہ جو خودکشی کا واقعہ پیش آیا وہ کافی افسوس ناک ہے۔' انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور رکن اسمبلی کی جانب سے خودکشی کرنے والے اہل خانہ کی مدد کی جائے گی۔'
ریاستی وزیر شنکر نے کہا کہ 'خودکشی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'کسی بھی قسم کی پریشانی کے حل کے لئے متعلقہ ذمہ داران اور عوامی منتخب نمائندوں سے رابطہ کریں لیکن مسائل سے گھبراکر خودکشی کرنے جیسا اقدام کرنا افسوسناک ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: یادگیر: ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی خود کشی
اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدا مورتی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اندومتی، ڈسٹرکٹ فیملی ویلفیئر آفیسر ناگ راج، ڈسٹرکٹ ٹاؤن پلاننگ چیئرمین بسو، بی جے پی ضلع صدر ڈاکٹر شرن بھوپال ریڈی اور دیگر موجود تھے۔