اردو

urdu

ETV Bharat / state

'خود کشی کرنا حرام ہے'

مولانا نے تعلیم یافتہ طبقہ لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'اپنے پڑوس میں پریشان حال لوگوں کی مدد کریں۔ پریشان حال لوگوں کو زندگی کا صحیح راستہ بتائیں کیونکہ ایک جان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے برابر ہے۔'

'خود کشی کرنا حرام ہے'
'خود کشی کرنا حرام ہے'

By

Published : Jul 1, 2020, 11:25 AM IST

ریاست کرناٹک کے یادگیر میں مولانا مفتی سمیع الدین قاسمی خطیب و امام مسجد شاہ علی مرزا نے ملک میں آئے دن خودکشی کر نے کے واقعات پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خود کشی کرنا حرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'علمائے کرام نے جس کی اجازت دی ہے اس کو چھوڑ کر اپنے جسم کے اعضاء بھی وقف کرنا جائز نہیں ہے۔'

'خود کشی کرنا حرام ہے'

مولانا نے کہا کہ 'خود کشی پریشانیوں کا حل نہیں ہے۔ خودکشی سے مسائل میں اور اضافہ ہوتا ہے، آپ کے ایک غلط اقدام سے آپ کے خاندان کو کافی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس لیے اگر کسی کی زندگی میں کوئی بھی مسئلہ یا پریشانی ہو تو اپنے سے بڑے دانشور اور علماء کرام سے مشورہ ضرور کریں۔ کیونکہ مشورے میں خیر ہے اور یقینا اللہ آپ کی پریشانیوں کا حل ضرور نکالے گا۔'

مولانا نے تعلیم یافتہ طبقہ اور صاحب سمجھ احباب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'اپنے پڑوس میں ایسے پریشان حال لوگوں کی مدد کریں انہیں سمجھ آئیں۔ پریشان حال لوگوں کو زندگی کا صحیح راستہ بتائیں کیونکہ ایک جان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے برابر ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details