رام نگر:ریاست کرناٹک میں قرض میں ڈوبے ایک خاندان کے حوالے سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ خاندان کے 7 افراد نے خودکشی کی کوشش کی۔ جن میں سے ایک شخص کی موت بھی ہوگئی ہے۔ باقی چھ افراد کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں تمام افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ معلومات کے مطابق رام نگر کے ڈوڈا منڈوگُڈے گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے خودکشی کی کوشش کی۔ 7 افراد میں سے ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے اور دیگر 6 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق راجو (31)، بیوی منگلما (28)، راجو کی ساس سولا پوردما (48)، راجو کے بچے آکاش (9)، کرشنا (13) اور منگلا کی بہن سویتا (24)، سویتا کی بیٹی درشنی (4) کے کھانے میں راجو نے زہر ملا دیا تھا۔ 7 افراد میں منگلما کی موت ہوگئی۔ راجو اور اس کا خاندان قرض میں تھا جس کی وجہ سے وہ بنگلور کے سبرپن پلی اپنے آبائی شہر کو چھوڑ کر رام نگر کے گاؤں ڈوڈا منڈوگُڈے آ گئے تھے۔ راجو اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ اپنے سالے کے ساتھ سولا پورہ کے مکان میں رہ رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ راجو تقریباً 11 لاکھ کا مقروض تھا۔ الزام سننے میں آیا کہ قرض لینے والے روزانہ گھر آتے اور سود ادا کرکے لاکھوں روپے کا قرض ادا کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے تھے۔