بارگاہِ بندہ نواز میں گذشتہ کئی برس سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں روزہ مارکٹ گروپ کے ذمے دار یوسف نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کی۔
درگاہ بندہ نواز میں زائرین کے لیے سحری کا انتظام
ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کے معروف درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں ہرسال کی طرح اس سال بھی زائرین کے لیے سحری کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
درگاہ بندہ نواز میں زائرین کے لیے سحری کا انتظام
انہوں نے کہا کہ مارکٹ گروپ کے نوجوان اور درگاہ ذمے داران رات 8 بجے سے سحر تک زائرین کوسحری کراتے ہیں۔
روزانہ 200 تا 300 لوگوں کو سحری کراتے ہیں۔ جبکہ خواتین اور مرد حضرات کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔