اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراعات یافتہ بچوں نے غریب بچوں میں تحائف بانٹے - سرکاری اردو لطیفیہ اسکول کی خبر

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں سرکاری اردو لطیفیہ اسکول میں ایک خاص ملاقات کا اہتمام کیا گیا جو گرینجر انٹرنیشنل اسکول کے طلباء اور تین سرکاری اسکول کے طلباء کی درمیان ہوئی۔

مراعات یافتہ بچوں نے غریب بچوں میں تحائف بانٹے

By

Published : Oct 7, 2019, 1:10 PM IST

اس ملاقات کو "جوائے ڈرائیو" کا نام دیا گیا جو "شیرنگ از کیرنگ" تصور کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔ جہاں گرینجر انٹرنیشنل اسکول کے مراعات یافتہ بچے سرکاری اردو لطیفیہ اسکول پہنچ کر وہاں پڑھ رہے غریب بچوں کو تحفے دیے اور ان سب سے ملاقات بھی کی۔ مراعات یافتہ بچے اپنے ساتھ مٹھائیاں اور کیک بھی لائے تھے جسے بانٹنے کے بعد طلباء نہایت ہی خوش و خرم نظر آئے۔

گرینجر انٹرنیشنل اسکول کے بچوں نے اپنے گھروں سے نئے و استعمال کے لائق ملبوسات، جوتے، اسکول اسٹیشنری، کھلونے وغیرہ جیسے اشیاء کو اکٹھا کر کے سرکاری اردو لطیفیہ اسکول پہونچے اور سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بچوں میں تحائف کے طور پر تقسیم کیا جنہیں ان ضرورتمند بچوں نے بخوشی قبول کیا اور شکریہ ادا کیا۔

مراعات یافتہ بچوں نے غریب بچوں میں تحائف بانٹے

اس موقع پر گرینجر انٹرنیشنل اسکول کی اساتذہ شاہدہ بیگم نے ای ٹی بھارت کو بتایا کہ اس قسم کی سرگرمیاں معاشرے میں ہونی چاہیے تاکہ لوگوں کے اندر خدمت خلق کرنے کا جذبہ پیدا ہو۔ اس سے ضرورتمندوں کو فائدہ بھی ہوتا رہے گا۔

سرکاری اردو لطیفیہ اسکول کو گود لینے والے 'اسمال اپیل فاؤنڈیشن' کے محمد ذاکر حسین نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ عمل یقینی طور پر خوش آئند ہے اور اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ معاشرے میں پائی جانے والی امتیاز ختم ہو جائے گی۔

'ایمپاور انڈیا فاؤنڈیشن' کی وائس چیئرمین پروفیسر نشاط خالدہ پروین نے بتایا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچپن ہی سے بچوں کو سکھائی اور بتائی جانی چاہیے تاکہ آگے چل کر لوگوں کی اصلاح، آپسی بھائی چارہ اور ایک دوسرے کی مدد کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details