اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: وزیراعلیٰ بومئی کے بیان کے خلاف پُرزور احتجاج

وزیراعلیٰ بومئی کے "عمل اور رد عمل" بیان کو دستور مخالف قرار دیتے ہوئے بنگلور میں بڑے پیمانے پر متعدد سماجی تنظیموں کی جانب سے زبردست احتجاج کیا گیا۔

کرناٹک: وزیراعلیٰ بومئی کے بیان کے خلاف پُرزور احتجاج
کرناٹک: وزیراعلیٰ بومئی کے بیان کے خلاف پُرزور احتجاج

By

Published : Oct 22, 2021, 8:57 PM IST

گزشتہ مہینے بنگلور میں پیش آئے مورل پولیسنگ کے واقعے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت مورل پولیسنگ کو 'آئرن ہینڈس' سے نپٹےگی، جبکہ حال ہی میں کوسٹل کرناٹک میں سنگھ پریوار کی جانب سے "مورل پولیسنگ" کی شکایات پر انہوں نے یو- ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ "جب معاشرے میں اخلاقیات نہ ہوں تو عمل اور رد عمل ضرور ہوتا ہے۔"

کرناٹک: وزیراعلیٰ بومئی کے بیان کے خلاف پُرزور احتجاج

وزیراعلیٰ بومئی کے اس بیان کو دستور مخالف قرار دیتے ہوئے آج دارالحکومت بنگلور میں بڑے پیمانے پر متعدد سماجی تنظیموں کی جانب سے زبردست احتجاج منعقد کیا گیا۔

مظاہرین نے بومئی پر غنڈاگردی کو پرموٹ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بومئی کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے فرقہ پرست طاقتوں کو حوصلہ ملا ہے لیکن کرناٹک کی عوام ریاست کے امن کو بی جے پی کی سازش کا نشانہ بننے نہیں دیگی۔

یہ بھی پڑھیں: وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری، متعدد گرفتار

ان کا کہنا ہے کہ سنگھ پریوار و اس کی ذلی تنظیموں کی جانب سے اسلام یا مسلم مخالف نفرت انگیز و اشتعال انگیز بیانات دینا عام بات ہے، لیکن گزشتہ دو سالوں سے جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی اقدار میں آئی ہے، ایسے نفرت انگیز بیانات میں اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details