اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: مراٹھا ڈیولپمنٹ بورڈ کی تشکیل پر سخت اعتراضات - سید منصور احمد قادری

کرناٹک حکومت کی جانب سے مراٹھا ڈیولپمنٹ بورڈ بنائے جانے پر مختلف تنظیموں کی جانب سے سخت اعتراضات کیے جارہے ہیں۔

کرناٹک: مراٹھا ڈیولپمنٹ بورڈ بنائے جانے پر سخت اعتراضات
کرناٹک: مراٹھا ڈیولپمنٹ بورڈ بنائے جانے پر سخت اعتراضات

By

Published : Nov 25, 2020, 1:04 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر سید منصور احمد قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں دو تین اضلاع میں ضمنی انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے مراٹھا ڈیولپمنٹ بورڈ اور لنگایت ڈیولپمنٹ بورڈ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

کرناٹک: مراٹھا ڈیولپمنٹ بورڈ بنائے جانے پر سخت اعتراضات

انہوں نے کہا کہ مسکی اور بسواکلیان میں مراٹھا اور لینگایت طبقے کو خوش کرنے کے لیے اس طرح کے اعلانات کیے گئے ہیں جو سراسر غلط ہیں۔

منصور احمد قادری نے مزید کہا کہ کسی بھی طبقے کے ڈیولپمنٹ سے قبل سروے کیاجانا چاہیے پھر تمام رہنما ؤں کو اعتماد میں لے کر اس طرح کے اقدامات کرنا چاہیے، مگر ریاستی حکومت صرف آئندہ ہونے والے ضمنی انتخابات کو ذہن میں رکھ کر اس طرح کے اعلانات کر رہی ہے۔

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین شاخ بیدر کی جانب سے ہم حکومت کرناٹک سے اپیل کرتے ہیں کہ یہ دونوں اعلانات واپس لے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details