اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: محکمہ پولیس کے سخت اقدامات - Strict measures taken by the police department

اشیائے ضروریہ کے لیے صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے جن دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ان دوکانوں کے ذمہ داران کو کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کے لیے ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ پولیس کے سخت اقدامات
محکمہ پولیس کے سخت اقدامات

By

Published : May 12, 2021, 12:23 PM IST

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے مزید 14 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

اشیائے ضروریہ کے لیے صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے، جن دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ان دوکانوں کے ذمہ داران کو کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کے لیے ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ پولیس کا سخت اقدام



محکمہ پولیس کے ذمہ داران کی جانب سے شہر کے اہم چوراہوں پر گشت کرتے ہوئے ان دکانوں میں سماجی فاصلہ اور ماسک کا اہتمام نہ کرنے والوں پر جرمانے لگائے جارہے ہیں۔

اور ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کی خریدی کے لئے گھروں سے باہر نکلنے والے لوگوں کو ماسک نہ لگانے پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح شہر کے گاندھی چوک میں میڈیکل کے مالک کو ماسک نہ لگانے پر محکمہ پولیس کی جانب سے جرمانہ لگایا گیا۔

اس کے علاوہ گاندھی چوک پر واقع شراب کی دکانوں پر بھی شراب فروخت کرنے والوں کو ماسک نہ لگانے پر محکمہ پولیس کی جانب سے جرمانہ لگایا گیا۔

پولیس نے اپیل کی کہ عوام کو چاہیے کہ کورونا کی روک تھام میں ضلع انتظامیہ کا تعاون کریں عوام کے تعاون سے ہی اس بیماری کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details