گلبرگہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ عوام غیر ضروری اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ضلع انتظامیہ نے کہا کہ بلا وجہ گھروں سے باہر نکلنے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔
گھروں سے بلا وجہ سے نکلنے پر کی جائے گی سخت کاروائی: ضلع کلکٹر - latest news gulbarga
گلبرگہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ عوام غیر ضروری اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ضلع انتظامیہ نے کہا کہ بلا وجہ گھروں سے باہر نکلنے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔
گلبرگہ ضلع ڈپٹی کمشنر واسی ریڈی وجیہ جیوتسنا نے کہا کہ گلبرگہ میں لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری باہر گھومنے والوں پر سخت قانونی کاروائی جائے گی۔ عوام اپنے گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں ۔لاک ڈاؤن عوام کی حفاظت کے لئے ہی نافذ کیا گیا ہے۔ اس لیے عوام کووڈ گائڈ لائن پر عمل کریں۔ پھل ،کیرانہ دوکان، دودھ، گوشت کے دوکان صبح 6 بجے سے 10 تک کھولے رکھنے کا وقت رہے گا۔ اسی وقت کے اندر عوام اپنی ضروی اشیاء خرید لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے آکسجن اور بیڈس کی کمی کو پورا کر نے کے لیے ہر طرح کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے گلبرگہ میں آکسیجن پلانٹ شروع کر نے کی کوشش جارہی ہے۔ اس لئے عوام اپنی حفاظت خود کریں۔ وبا سے بچنے کے لئے ماسک ،سنیٹائیزر، سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھیں۔