جنتادل سیکولر پارٹی ریاست کرناٹک کی ایک واحد آزاد پارٹی ہے۔
گلبرگہ شہر کی جنتا دل سیکولر پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین استاد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جنتادل سیکولر پارٹی کے سابقہ وزیر اعلی کمار سوامی اور دیوے گوڈا نے کرناٹک میں گئوکشی بل کو کونسل میں پاس ہونے نہیں دیا۔
وزیر اعلی بی ایس یدیورپا حکومت نے مجبور ہو کر آرڈیننس کے ذریعہ اس بلس کو پاس کیا ہے۔کانگریس پارٹی جنتا دل سیکولر کے تعلق سے بلا وجہ عوام کو گمراہ کر رہی ہے کہ جنتادل سیکولر کرناٹک بی جے پی حکومت کی حمایت کر رہی ہے۔
جنتادل سیکولر کسی پارٹی کے حمایت میں نہیں ہے۔جنتا دل سیکولر پارٹی نے ہمیشہ سیکولر نظریات رکھے ہیں۔