ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے ان سے 13.90 لاکھ روپے مالیت کی چوری کی ہوئی سونے کی چین، مختلف کمپنیوں کے 126 موبائل فون اور 60000 روپے نقدی برآمد کی ہے۔ تینوں میں سے دو اڈیشہ کے ہیں اور ایک مقامی نوجوان ہے۔
چوری کا سامان برآمد، تین افراد گرفتار پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت داس بالاجی، پریم داس (دونوں اڈیشہ سے) اور بنگلور کا باشندہ کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرناٹک کورونا کیسز میں اضافہ
اپرپیٹ تھانے میں ایک گھریلو خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ شیوا موگا سے ایک بس میں سوار ہوکر 98000 نقد رقم، 14 گرام سونے کی چین لے کر علاج کے لیے جیدیوا ہسپتال میں داخل اپنے شوہر کے علاج کے لیے آرہی تھی۔ لیکن ملزمین نے اس سے نقدی اور سونے کی چین لوٹ لی۔
پولیس نے شکایت پر تینوں کو گرفتار کرلیا ہے۔