بیدر: پچھلی بار ووٹنگ فیصد کم رہا جس کی وجہ کچھ لوگوں کی لاپرواہی اور بڑھاپے سمیت دیگر مسائل تھے۔ ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور نوڈل آفیسر بیدر شلپا ایم نے کہا کہ ہر کسی کو اس بار ووٹنگ سے لاپرواہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے بیدر تعلقہ کے املا پورہ اور چٹا گرام میں ووٹنگ بیداری ابھیان پروگرام کے آغاز پر یہ بات کہی۔ مرکزی الیکشن کمیشن ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے کئی نئی اسکیموں کو نافذ کر رہا ہے۔ اس بار پولنگ اسٹیشن حکام نے 80 سال سے زائد عمر کے افراد کے گھر جا کر ووٹ ڈالنے کا منصوبہ نافذ کیا ہے۔ الیکشن کمشنر نے بزرگ شہریوں کے لیے یہ سہولت پہلی بار رکھی ہے۔
Karnataka Election 2023 بیدر میں ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے - ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے
مرکزی الیکشن کمیشن فکرمند ہے کہ بھارت میں ووٹنگ فیصد کم ہورہا ہے، جسے بڑھانے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے کئی نئی اسکیموں کو نافذ کیا جا رہا ہے۔
ووٹ ڈالنے میں غفلت نہ برتیں
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے متعلقہ ذمہ داران سے کہا کہ اس بار کوئی غفلت نہ ہو اس بار ان علاقوں میں ووٹنگ فیصد میں اضافہ ہونا چاہیے اور اس کے لیے پہل کرنا چاہیے۔ اس موقع پر ضلع پنچایت پلاننگ ڈائرکٹر جگن ناتھ مورتی، تعلقہ پنچایت ایگزیکٹیو آفیسر مانیکاراؤ پاٹل، اسسٹنٹ ڈائرکٹر لکشمی بیرادار، چٹا گرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر سنگا ریڈی، املا پور گرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر شنکر راؤ، بیدر تعلقہ پنچایت عملہ سنیتا ریڈی، رمیش اور دیگر موجود تھے۔