بنگلور شہر کے ایک اجلاس میں پاکستان موافق نعرے لگانے والی امولیا کے خلاف ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں شری رام سینا کی جانب سے ضلع کمشنر آفس کے روبرو احتجاج کیاگیا۔
امولیا کے خلاف شری رام سینا کا احتجاج - اس طرح نعرے لگانے والوں کو پھانسی یا گولی سے مارنا چاہیے
ریاست کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورو میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی جلسے کے دوران امولیا نامی خاتون نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے تھے۔
امولیا کے خلاف شری رام سینا کا احتجاج
اس موقع پر شری رام سینا کے رکن لکشمی کانت نے ای ٹی وی بھارت کو بناتے ہوئے کہا کہ ملک اس طرح نعرے لگانے والوں کو پھانسی یا گولی سے مارنا چاہیے۔
اس موقع پر یہاں کے ضلع کمشنر کے ذریعے ریاستی وزیر داخلہ کو بنگلور شہر کے اجلاس میں پاکستان موافق نعرے لگانے والی امولیا کے خلاف سخت قانون کارروائی کر کے پھانسی دینے کا مطالبہ کیاگیا۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 4:50 AM IST
TAGGED:
Kalaburagi protest news