اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: مہاراشٹر سے خصوصی ٹرین کے ذریعے مزدوروں کی آمد

یادگیر کے اطراف رہنے والے مزدوروں کے لئے بھی مہاراشٹر کے سندھودرگ سے ایک خصوصی ٹرین یادگیر پہنچی۔ 25 بوگی والی اس ٹرین میں 1900 سے زیادہ مسافر موجود تھے۔

By

Published : May 18, 2020, 2:17 PM IST

یادگیر: مہاراشٹرا سے خصوصی ٹرین کے ذریعے مزدوروں کی آمد
یادگیر: مہاراشٹرا سے خصوصی ٹرین کے ذریعے مزدوروں کی آمد

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کی مختلف ریاستوں میں رہنے والے مزدوروں کو سب سے زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یادگیر: مہاراشٹرا سے خصوصی ٹرین کے ذریعے مزدوروں کی آمد

وہیں حکومت نے مزدوروں کو ان کے آبائی گاؤں بھیجنے کے لیے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیا ہے۔

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے اطراف رہنے والے مزدوروں کے لئے بھی مہاراشٹر کے سندھودرگ سے ایک خصوصی ٹرین یادگیر پہنچی۔ 25 بوگی والے اس ٹرین میں 1900 سو سے زیادہ مسافر موجود تھے۔

یادگیر: مہاراشٹرا سے خصوصی ٹرین کے ذریعے مزدوروں کی آمد

اس خصوصی ٹرین سے آنے والے مسافروں کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے کھانا فوڈ پیکٹس، پینے کا پانی اور ماسک مفت تقسیم کیے گئے۔

اس ٹرین سے آنے والے تمام مسافرین کی محکمہ صحت کی جانب سے مکمل تفصیلات درج کرلی گئی ہے۔ بعد ازاں محکمہ صحت کے طبی ملازمین نے تھرمل اسکریننگ کی۔

کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں کے ذریعے انہیں اپنے اپنے ضلع اور تعلقہ جات کو روانہ کیا گیا۔

محکمہ کے ایس آر ٹی سی کرناٹکا روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے جانب سے ان کے لیے 50 سے زائد بسوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ محکمہ ریلوے، ضلع انتظامیہ، محکمہ پولیس نے مسافرین کو کوئی تکلیف نہ ہو اس کے لئے بہتر خدمات انجام دیئے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details