گلبرگہ:ریاست کرناٹک میں مسلمانوں پر ہو رہے ظلم و زیادتی پر گلبرگہ ضلع سی پی آئی ایم کی سکریٹری ڈاکٹر کے نیلا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'کرناٹک میں مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کے واقعات انجام دینے میں بی جے پی، آر ایس ایس اور بجرنگ دل کا ہاتھ ہے۔ جب سے موہن بھاگوت نے ریاست میں میٹنگ کی ہے تب سے گلبرگہ، شموگہ، ہبلی اور دیگر اضلاع میں مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ CPIM leader K Nila on Karnataka Current Situation
Current Situation in Karnataka: کرناٹک کی موجودہ صورت حال پر سی پی آئی ایم رہنما کے ساتھ خصوصی گفتگو
کرناٹک کی موجودہ صورت حال پر سی پی آئی ایم گلبرگہ کی ضلع سکریٹری ڈاکٹر کے نیلا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔ talk with CPIM leader K Nila
کرناٹک میں آئندہ اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی یہاں پر ہندو مسلم کے نام پر سیاست کرکے نفرت پیدا کر رہی ہے۔ پچھلے دنوں ہوئے گلبرگہ ضلع کے الند شریف کی درگاہ میں شیو لنگ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنے کی کوشش کی گئی اور یہاں کے کئی مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان پر زبردستی کیس درج کیا گیا۔ اس کے چند دنوں بعد ہبلی میں متنازعہ تصاویر شیئر کرکے مسلم نوجوانوں کو بھڑکا کر انہیں گرفتار کیا گیا۔' CPIM leader K Nila on BJP
- یہ بھی پڑھیں: Shobha Yatra In Aland: سی پی آئی ایم کے رہنماؤں نے شری رام سینا کی ‘‘شوبھا یاترا‘‘ منسوخ کرنے کا کیا مطالبہ
انہوں نے مزید کہا کہ 'ریاست بھر میں مسلمانوں کو حجاب، حلال، فروٹ وار، تہوار میں مسلم تاجروں کی پابندی اور اذان کے معاملے کو لیکر نشانہ بنایا گیا۔ مگر کرناٹک کی عوام اس طرح کے ذات پات کی سیاست سے دور ہے۔ کرناٹک میں آج بھی سیکولر ذہن رکھنے والے افراد موجود ہیں جس کی وجہ سے بی جے پی اپنے اس ارادوں میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ کرناٹک میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھانے کے لیے تمام سیکولر لیڈران کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔'