مبین منور نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں شاعری کا شوق رہا جسے ان کی والدہ ماجدہ نے سیر کیا اور وہ بڑھتے بڑھتے ان کے کلام و اشعار میں وزن پیدا ہوتا گیا۔ مبین منور نے بتایا کہ حالات حاضرہ کے ضمن میں یہ ضروری ہے کہ قلمکار حضرات غیر سازگار حالات کی درستگی کے لیے نہ صرف اپنی آواز بلند کریں بلکہ نوجوانوں کو بھی دستوری اقدار کے تحفظ کے لیے جمہوری اعتبار سے جدوجہد کی طرف راغب کریں۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور میں جہاں نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں، ہم قلمکاروں کا یہ فریضہ ہے کہ اپنے قلم کے ذریعے محبتیں بانٹیں اور انہوں نے نوجوانوں کو اپنے پیعام میں بھی یہی کہا کہ امن و بھائی چارے کو فروغ دیں تاکہ معاشرہ کا ماحول خوش گوار رہے۔