بیدر: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن ڈاکٹر متین الدین قادری سے فلسطینکے حوالہ سے ای ٹی وی بھارت نے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داران نے فلسطین کو لے کر اپنا واضح بیان جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے ہمارے ملک ہندوستان کی جو صدیوں سے پالیسی رہی ہے وہ فلسطین کے ساتھ رہی ہے۔ دنیا بھر کے لوگ اسرائیل کی بربریت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ ہر وہ انسان جو دنیا میں امن چاہتا ہے۔ انسانیت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی تائید کر رہا ہے۔ اسرائیل عوامی مقامات پر خصوصاً اسپتال جیسے طبی مرکز پر بمباری کرتے ہوئے واضح طور پر اپنی سوچ کو ظاہر کر رہا ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ اس کی اس حرکت کو پوری دنیا کے ممالک خاموش دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: