ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آج محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سرکاری اساتذہ کو ویکسین دی گئی۔ وہیں محکمہ تعلیمات کی جانب سے تمام مہمانوں کی گل پوشی بھی کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی نے کہا کہ آپ تمام لوگوں سے خاص کر دیہات کے اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ سے میری گزارش ہے کہ وہ گاؤں کے لوگوں کو ویکسین سے متعلق معلومات فراہم کریں اور ان سے کہیں کہ میں نے بھی ویکسین لی ہے اور آپ تمام لوگ بھی ویکسین لیں۔
یادگیر: محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سرکاری اساتذہ کو ویکسین انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس طرح کام کریں گے تو ممکن ہے کہ دیہات کے تمام لوگوں کو ویکسین دلوانے میں کامیاب ہوں گے۔ کیوں کہ دیہات کی عوام اساتذہ کی بات کو اہمیت دیتی ہے اور ان کی بات کو مانتے ہوئے وہ تمام لوگ ویکسین لیں تاکہ ان کی صحت بہتر رہے۔
یادگیر: محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سرکاری اساتذہ کو ویکسین یہ بھی پڑھیں: ڈیلٹا پلس ویرِیئنٹ: مرکز کی جانب سے 8 ریاستوں کو فوری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت
اس موقع پر کرناٹک قانون ساز کونسل کے رکن سشیل نموشی، رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی، ڈپٹی کمشنر یادگیر ڈاکٹر راگا پریا، ضلع پنچایت چیف ایگزیکیٹیو آفیسر شلپا شرما، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اندومتی، ضلع ٹاؤن پلاننگ چیئرمین بسو، بلدیہ چیئرمین ولاس پٹیل، بلدیہ کمشنر نائیک خصوصی طور پر موجود رہے۔