اردو

urdu

ETV Bharat / state

رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی پکوان

ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کے مسلم چوک میں رمضان المبارک کے موقع پر ہر برس عوام کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملتی ہے۔

رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی پکوان، متعلقہ تصویر

By

Published : May 12, 2019, 3:09 PM IST

یہاں پر رمضان المبارک کے مہینے میں ہر ایک ہوٹل میں الگ الگ طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں۔

یہاں پر ہریس بہت مشہور ہے۔ یہاں کے ہوٹلوں میں رمضان المبارک کے موقع پر اسپیشل ہریس بنائی جاتی ہے جو چکن اور بکرے کے گوشت کی بنائی جاتی ہے۔

رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی پکوان، متعلقہ ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کو مخدوم صاحب نے بتاتے ہوئے کہا،' گلبرگہ شہر حیدرآباد کرناٹک کا شہر کا گرم ترین علاقہ ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں یہاں پر عوام شدید گرمی رہنے کے باوجود بھی رمضان کے روزوں کی پابندی کر رہے ہیں۔

یہاں پر رمضان المبارک کے مہینے میں ایک الگ ہی ماحول دیگھنے کو ملتا ہے۔ یہاں پر روزے دار افطاری کے فورٹ، ہریس کھیر اور دیگر چیزیں خریدنے کے لئے بڑی تعداد میں عوام کی کافی بھیڑ نظر آتی ہے۔یہاں پر افطاری سے لیکر سحری تک پوری طرح سے سہولیات بھی رہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details