اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: رکن اسمبلی کنیز فاطمہ سے خصوصی گفتگو - اردو نیوز گلبرگہ

گلبرگہ میں 3 ستمبر کو کارپوریشن انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ 6 ستمبر کو نتائج کا اعلان ہوا۔ 55 وارڈز‍ میں کانگریس پارٹی کے 27 امیدواروں کو کامیابی ملی ہے۔

گلبرگہ: رکن اسمبلی کنیز فاطمہ سے خصوصی گفتگو
گلبرگہ: رکن اسمبلی کنیز فاطمہ سے خصوصی گفتگو

By

Published : Sep 6, 2021, 8:44 PM IST

کرناٹک گلبرگہ میں کارپوریشن انتخابات بی جے پی کو 23 سیٹ، جنتادل سیکولر پارٹی سے 4،اور آزاد امیدوارکوایک سیٹ ملی ہے۔تاہم سب سے زیادہ نشستیں کانگریس کے کھاتے میں آئیں۔

اس موقع پر کرناٹک گلبرگہ شمال سے کانگریس پارٹی کی واحد مسلم رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

گلبرگہ: رکن اسمبلی کنیز فاطمہ سے خصوصی گفتگو

انھوں نے کہ کہا گلبرگہ شمال ہمیشہ کانگریس پارٹی کا گڑ مانا جاتا ہے۔ یہاں پر کارپوریشن میں ہمیشہ کانگریس پارٹی کا قبضہ رہا ہے۔ آنجہانی وزیر قمرالاسلام کے بغیر کانگریس کا یہ پہلا کارپوریشن الیکشن تھا۔ مرحوم کی اہلیہ رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کے صدارت میں یہ الیکشن ہوا۔ جس میں 27 امیدوار کانگریس پارٹی کے کامیاب ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا انتخابات کے دوران جے ڈی ایس، ایم آئی ایم،بی جے پی اور دیگر پارٹیاں میدان میں تھے۔ لیکن یہا‍ں پر مسلم وونٹگ ایک طرف ہی ہوئی ہے۔ یہاں کی عوام نے قمرالاسلام کو یاد رکھا اور قمرالاسلام کی محبت میں کانگریس پارٹی کامیاب ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details