اردو

urdu

ETV Bharat / state

قربانی کا صاحب نصاب کون ہے؟ - علماء کرام کی جانب سے اہم ہدایات "

علمائے کرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پردے میں قربانی کی جائے اور نالیوں میں خون نہ بہنے دیا جائے۔

eid ul adha

By

Published : Jul 31, 2020, 9:16 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں عید قرباں کے دن جانور کی قربانی اور نماز واجب کی ادائیگی کے متعلق علماء کرام کی جانب سے اہم ہدایات دی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں علمائے کرام نے مسلمانوں کو آگاہ کیا, انہوں نے کہا 'آج کی تاریخ میں کوئی بھی شخص جو 24 ہزار 557 روپے کا مالک ہے وہ قربانی کا صاحب نصاب ہے اور قربانی اس پر واجب ہو گی'۔

علماء کرام نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ بخوشی سادگی کے ساتھ عید منائیں، حکومت و امارت شریعت کے عین مطابق جانور کی قربانی اور ماسک و سماجی فاصلے کے ساتھ نماز ادا کریں اور کورونا وائرس کی وباء سے نجات کی دعائیں کریں۔

قربانی کا صاحب نصاب کون ہے؟

یہ بات واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں مساجد میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن اس کے ساتھس ساتھ عید گاہوں سے پرہیز کرنے کی ہدایت بھی دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید الاضحیٰ ادا

علمائے کرام نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ پردے میں قربانی کریں اور نالیوں میں خون نہ بہنیں دیں، اس کے بعد عید کے دوسرے دن مونیسپل کارپوریشن کا ساتھ دے کر محلے اور علاقے کو صاف کروائیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال بھارت میں تہواروں کے دوران پہلے کی طرح چہل پہل دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے، رواں سال تہواروں کے دوران کاروباریوں کو بھی خاصا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details