یادگیر بار ایسوسی ایشن انتخابات کے لیے بھیم رائے اور ٹی جی کلکرنی کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔
الیکشن کمشنر بھیم رائے نے بتایا کہ یادگیر بار ایسوسی ایشن کے صدر کے انتخاب کے لیے کل 245 ووٹرز نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
یادگیر بار اسوسی ایشن کے انتخابات انھوں نے مزید بتایا کہ اس انتخاب میں تین امیداروں نے حصہ لیا تھا جس میں سے چندر شیکھر کو 83، دتو راؤ کو 36 اور ایس پی ناڈیکر کو 125 ووٹ ملے۔
الیکشن کمشنر نے ایس پی ناڈیکر کو یادگیر بار اسوسی ایشن کا صدر منتخب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نو منتخب صدر نے کل 42 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔
اس موقع پر نومنتخب صدر ایس پی ناڈیکرنے کہا کہ یادگیر بار ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے وہ یادگیر کے تمام وکلأ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یادگیر کے وکلاء کے جو بھی مسائل ہوں گے اسے ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر ایڈوکیٹ عبدالرزاق، ایڈوکیٹ شفیق چوھدری کے علاوہ متعدد وکلأ بھی موجود تھے۔