اردو

urdu

ETV Bharat / state

صوفی سنت کانفرنس میں مذہبی رہنماؤں کی شرکت

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایک اجلاس بنام صوفی سنت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے سربراہان نے شرکت کی۔

صوفی سنت کانفرنس

By

Published : Apr 28, 2019, 11:43 AM IST

مولانا زین العابدین نے اس کانفرنس کی صدارت کی۔

جلسہ میں شریک مذہبی پیشواؤں نے دنیا میں جاری ظلم و بربریت کے کھیل اور دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

صوفی سنت کانفرنس، ویڈیو

جلسہ میں شریک مولانا سید شاہ محمد زین العابدین نے کہا کہ اس جلاس میں متعدد مذاہب سربراہوں کی شرکت نے عالم اسلام کو امن کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مختلف مقامات پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں شامل افراد کا کسی بھی مذہب سے تعلق نہیں ہے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد سخت سے سخت سزا کے حقدار ہیں۔

اس موقع پر شری شوانوبھو مہاسوامی نے کہا کہ فرقہ پرستی ملک کے لیے ایک بہت بڑی مصیبت ہے اور یہ ملک کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ کی مانند ہے۔

جلسہ کے آخر میں چند سماجی کارکنان کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details