سالیڈیریٹی یوتھ مومنٹ کرناٹک Solidarity Youth Movement کے ریاستی صدر شفیع نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'ایک نئی صبح کی طرف' کے عنوان سے سالیڈیریٹی ریاستی کانفرنس 18 ڈسمبر کو بنگلور میں منعقد ہوگی۔ اس مہم کی شروعات آج ہم بیدر سے کر رہے ہیں اس مہم کا بنیادی مقصد امید عزم و عمل اور وقار کی بازیافت ہے ان مرکزی عنوانات پر اس مہم کا پورا دارومدار ہے۔ Solidarity Conference will be held in Bangalore
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں آج سب سے اہم مسئلہ بے روزگاری کا ہے اس کے علاوہ مختلف مسائل جیسے نوجوانوں کا نشہ میں مبتلا ہونا ،سماج کے اہم دھارے سے دور رہنا ، سماج میں ہونے والے فلاحی کاموں سے دور رہنا جیسے اہم مسائل کو سمجھانے بتانے اور حل کرنے کے لئے اس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے یہ مہم پورے تین مہینے تک چلے گی ان تین مہینوں میں ریاست کے تمام اضلاع اور اس کے تعلقہ جات میں اس کانفرنس اور مہم سے متعلق نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کریں گے۔ Conference against Addiction