بنگلور میں بھارت رکشنا ویدیکے کی جانب سے علماء و رائٹ ونگ جے پنڈتوں کے درمیان ریاست میں چل رہے مسلم مخالف مہم کو روکنے کے تئیں "پیس میٹ" کا انعقاد کیا گیا۔ اس پیس میٹ میں خصوصی طور پر ہندو سماج کی جانب سے شنتوش گرو جی نے خطاب کیا اور مسلم سماج کی جانب سے معروف سماجی کارکن عمر شریف نے شرکت کی اور سادھؤوں سے مذکورہ مسائل پر بحث کی۔ Campaign to Eradicate Hatred
پیس میٹ کے متعلق بات کرتے ہوئے عمر شریف نے کہا کہ اس کا مقصد مسلمانوں و ہندووں کے درمیان کھڑی کی گئی نفرت کی دیوار کو گرانا اور آپس میں محبت کو عام کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندو و مسلمانوں کے درمیان بڑھتی نفرت کو مٹانے کے لئے ایسے اقدامات اٹھائیے جاییں کہ ان کے ساتھ بات کی جائے، بحث کی جائے، انہیں تحفے دئے جائیں۔