بنگلورو:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں امان کی آشا نام کی سماجی تنظیم کا افتتاح کیا گیا۔ اس سلسلے میں شیواجی نگر کے 'حفیظیہ اسکول' میں امان کی آشا کے افتتاح کے ساتھ ہی اسکول کے تقریباً 350 بچوں میں اسکول بیگ، کمبل و دیگر اہم اشیاء تقسیم کیے گئے۔ اس موقعے پر امان کی آشا کے فاؤنڈر امان آصف نے کہا کہ اس تنظیم کے ذریعے سرکاری اسکولوں میں پڑھ رہے مستحق طلباء و طالبات کو عمدہ تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں کامیابی کی بلندیوں کی طرف بڑھانے کا کام کیا جائے گا۔
اسکول کی ایڈمنسٹریٹر نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ادارے کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر حفیظیہ اسکول ہی کی طالبہ عائشہ صدیقہ جس نے 91 فیصد مارکس حاصل کئے، انہیں انعام دینے و حوصلہ افزائی کے لئے بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد غریب بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں اپنی تعلیم جاری رکھنےمیں کسی بھی قسم کی کوئی دشواری درپیش نا ہو۔اس کے لئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان بچوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔